Tuesday 20 August 2013

New Rates of Electricity

 
اسلام آ باد:  وزارت پانی و بجلی نے کراچی، کوئٹہ ،فیصل آباد، اسلام آباداورلاہورسمیت دیگرشہروں کیلیے بجلی کے نئے نرخوں کاشیڈول جاری کردیا۔
گھریلو صارفین کیلیے بجلی اوسطا 15 فیصدجبکہ صنعتوں کیلیے 56 فیصدمہنگی ہوجائے گی۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق نرخوں کے نئے شیڈول کے مطابق 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے نرخ 1 روپے 87 پیسے بڑھاکر2 روپے فی یونٹ کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 101 سے 300 یونٹ ماہانہ بجلی خرچ کرنے والے گھریلو صارفین کیلیے نرخ 6 روپے 86 پیسے سے بڑھاکر8 روپے 11 پیسے کردیے گئے۔301 سے 700 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلیے بجلی کے نرخ 11 روپے 8 پیسے سے بڑھاکر12 روپے 33 پیسے کردیے گئے ہیں۔
700 یونٹس سے زائدبجلی خرچ کرنے والے گھریلو صارفین کیلیے نرخ 13 روپے 82 پیسے سے بڑھاکر15 روپے 7 پیسے فی یونٹ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ کمرشل صارفین کیلیے بجلی کے نرخ 13 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر18 روپے فی یونٹ ہوگئے، جبکہ صنعتوںکیلیے بجلی کے نرخ 9 روپے 26 پیسے بڑھاکر14 روپے 50 پیسے فی یونٹ کردیے گئے۔

No comments:

Post a Comment